Monday, 25 November 2013

Asya Andrabi, a Mujahida from occupied Kashmir clearly says that TTP and Al-Qaeda tried to recruit her against Pakistan but she considers war against Pakistan as Haraam !!

 https://www.facebook.com/photo.php?fbid=576031735784975&set=a.109687115752775.23119.109463862441767&type=1&theater






Read this powerful statement from sister Asya Andrabi, a Mujahida from occupied Kashmir. She clearly says that TTP and Al-Qaeda tried to recruit her against Pakistan but she considers war against Pakistan as Haraam !! The khawarij are trying to exploit the Hadees of Ghazwa e Hind against Pakistan while these ahadees are against Hindu Mushriks.



پاکستانی سرزمین پر ایک گولی چلانا بھی گناہ سمجھتی ہوں‘
24 November 2013 04:59:18 pm

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی معروف علیحدگی پسند خاتون رہنما آسیہ اندرابی کہتی ہیں کہ پاکستان میں نفاذ شریعت کے لیے جہاد میں کشمیریوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ان کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے۔

خواتین کی تنظیم دخترانِ ملّت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے بی بی سی کو بتایا: ’کئی ماہ پہلے مجھے بتایا گیا کہ سعودی گیزیٹ اخبار کے ایک صحافی میرا انٹرویو لینا چاہتے ہیں۔ لیکن جب ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ وہ القاعدہ سے تعلق رکھتے ہیں اور پاکستان میں سرگرم تحریک طالبان کی سرپرستی بھی کرتے ہیں۔‘

آسیہ اندرابی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس پیشکش کے جواب میں کہا کہ کشمیری پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔

واقعے کے بارے میں وہ کہتی ہیں کہ ’میں نے کہا یہ منصوبہ القاعدہ کا ہو ہی نہیں سکتا۔ آپ لوگ کسی اور ایجنسی کے ہو۔ میں کہا یہاں سے چلے جاؤ، کیونکہ میں پاکستانی سرزمین پر ایک گولی چلانا بھی گناہ سمجھتی ہوں۔ میں تو اکثر کہتی ہوں پاکستان میں جہاد حرام ہے، حرام ہے، حرام ہے۔‘
پاکستان میں جہاد حرام

"میں نے کہا یہ منصوبہ القاعدہ کا ہو ہی نہیں سکتا۔ آپ لوگ کسی اور ایجنسی کے ہو۔ میں کہا یہاں سے چلے جاؤ، کیونکہ میں پاکستانی سرزمین پر ایک گولی چلانا بھی گناہ سمجھتی ہوں۔ میں تو اکثر کہتی ہوں پاکستان میں جہاد حرام ہے، حرام ہے، حرام ہے"

آسیہ اندرابی

آسیہ اندرابی نے بتایا کہ ان سے رابطہ کرنے والوں نے پیغمبرِ اسلام کی ایک حدیث کا حوالہ دیا جس میں ’غزوہ ہند‘ کی پیشں گوئی کی گئی ہے۔

’میں نے ان سے کہا جس غزوہ کی آپ بات کرتے ہو وہ خراساں سے شروع ہوگا، پاکستان سے نہیں۔ کوئی کشمیری اسی مکروہ سازش کا حصہ نہیں بنے گا۔‘

آسیہ اندرابی کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان میں ایسے معصوم نوجوان بھی ہیں جو نفاذ شریعت میں مخلص ہیں اور جہاد کرنا چاہتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں: ’لیکن تحریک طالبان کے حوالے سے بھارت اور اسرائیل نے کافی کچھ کیا ہے اور یہ سب پاکستان کے استحکام کو بگاڑنے کی ایک سازش ہے۔‘

کشمیر پولیس کے سربراہ عبدالغنی میر نے رابطہ کرنے پر بتایا: ’ہمیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے، لیکن اگر آسیہ اندرابی صاحبہ کو ایسی معلومات ہیں تو یہ ان کا فرض ہے کہ وہ پولیس کا تعاون کریں۔‘
@Via Urdu News iOS App

--