جب حکمران اور عوام حب الدنیا وکراہیۃ الموت میں مبتلا ہوگئے تو دشمنوں پر سے مسلمانوں کا رعب ختم ہو گیا اور دنیا میں مسلمانوں کے لئے ذلت وخواری شروع ہوئی۔۔ جب مسلمان حکمرانوں کے اثاثے ان کے گھوڑے تلواریں اور جائے نمازیں ہوتی تھیں، وہ دنیا اور دلوں پر حکمرانی کرتے تھے۔