Monday, 21 November 2016

آنے والا دور پاکستان اور ترکی کا ہے۔ ترکوں نے صدیوں تک امت کی قیادت کی ہے۔ قدرت اب یہ ذمہ داری پاکستان کو دینا چاہتی ہے۔





اس دنیا میں پاکستان کے بے شمار دشمن ہیں، چند دوست ہیں، کچھ اتحادی ہیں، مگر صرف ایک بھائی ہے.... ترکی!

بحیثیت ایک ملک اگر کوئی قوم پاکستان کے ساتھ ملکر اپنا خون بہائے گی، تو وہ ترک ہیں۔

پاکستانی قوم پر اپنے ترک بھائیوں کا احترام واجب ہے۔ یہ دکھ کا مقام ہے کہ بحیثیت ایک ملک اور ایک قوم کے ہم پاکستانی، ترکوں سے دور ہیں۔

آج پاکستان میں شاید ہی کوئی تعلیمی ادارہ ہے کہ جہاں ترکی زبان سکھائی جاتی ہو، شاید ہی کوئی معروف پاکستانی ایسا ہے کہ جو ترکی زبان جانتا ہو۔

لفظ ”اردو“ بذات خود ترکی زبان کا لفظ ہے۔ چھ ہزار سے زائد اردو کے الفاظ ترکی میں مروج ہیں۔

آج پوری دنیا میں کفار، چاہے مشرق کے ہوں یا مغرب کے، دوسرے ممالک کے ساتھ سیاسی اور عسکری اتحاد قائم کررہے ہیں، سوائے مسلمان دنیا کے!

امریکہ میں ٹرمپ کے آنے کے بعد،اسرائیل اور بھارت ایک تکون بنا کر اب پاکستان کے خلاف ایک نئی جنگ کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

پاکستان کیلئے لازم ہے کہ ترکوں کے ساتھ تعلقات صرف میٹرو کی حد تک ہی نہیں، بلکہ باہمی دفاعی معاہدوں تک لے کر جائے۔

پاکستان اور چین پہلے ہی اتحادی ہیں۔ اب اس دفاعی اور معاشی اتحاد کو پھیلا کر اس میں روس اور ترکی کو شامل کرنا ناگزیر ہے۔

کیا ہی شاندار ہو کہ اسلام آباد سے استنبول تک ریلوے لائن بچھائی جائے، اور دونوں ملکوں کے مسلمان ویزے کے بغیر سفر کرسکیں۔

آنے والا دور پاکستان اور ترکی کا ہے۔ ترکوں نے صدیوں تک امت کی قیادت کی ہے۔ قدرت اب یہ ذمہ داری پاکستان کو دینا چاہتی ہے۔

علامہ اقبالؒ کو اس خطے میں بھیجنا اور اردو بولنے والی قوم کو بیدار کرنا، پاکستان کے شاندار مستقبل کی روحانی بشارت ہے۔

اس پاکستان کی شاندار تقدیر کی قیادت ”نگاہ بلند“ بھی ہوگی ،”سخن دلنواز“ بھی اور ”جاں پر سوز“ بھی۔ وہ نہیں کہ جو آج ہے۔

یاد رکھیے گا! اللہ جس سے بھی پاکستان کے عروج کا کام لے گا، وہ فکر اقبالؒ پر ہوگا۔ اقبالؒ سے جاہل صرف نامراد اور بدنصیب ہی رہے گا۔

آج پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی قیادت میں کون ہے کہ جو فکر اقبالؒ کو سمجھتا بھی ہو اور اس پر ملک و ملت کی تعمیر بھی کرنا چاہتا ہو؟

تھوڑا صبر سے کام لیں۔ اللہ ہمیں کبھی رسوا نہیں کرے گا۔مایوسی کفر بھی ہے اور شیطان کا سب سے بڑا ہتھیار بھی۔

یہ قوم اور اس کے حکمران اگر خود توبہ نہیں کریں گے، تو اللہ ان کو دردناک عذاب دیکر توبہ پر مجبور کرے گا۔ یہ ہمارے اپنے اختیار میں ہے۔

آنے والا دور پاک فوج کا ہے۔ خوش نصیب ہوگا وہ سپہ سالار کہ جس کو اللہ اپنے دست و بازو کے طور پر استعمال کرے۔

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/photos/a.109687115752775.23119.109463862441767/1132735403447936/?type=3