Tuesday 29 March 2016

I have just talked to some most respected Ahl Sunnah Barelvi Ulama and Mashaikh.. ! In fact, one great Mufti said that Islamabad Mullahs are the TTP of Barelvis !!

I have just talked to some most respected Ahl Sunnah Barelvi Ulama and Mashaikh.. ! They have all assured me that they have nothing to do with Dharna Mullahs in Islamabad. In fact, one great Mufti said that Islamabad Mullahs are the TTP of Barelvis !!

You would note that all great scholars of Ahl Sunnah like Pir Haseen ud din sb, Mufti Muneeb, Maulana Manzur Hussain sb.. have refused to come to Islamaabd and join the fitna these Dharna Mullahs are spreading.

The Ulama also agreed with our letters sent earlier and sent today.

************************

اللہ، اسکے رسولﷺ، پاکستان اور پاک فوج سے پیار کرنے والے اہل سنت علماءاور مشائخ کے نام زید حامد کا دوسرا کھلا خط

آج اس وقت کہ جب پاک فوج نے مشرکوں اور خوارج کے خلاف ملک بھر میں ایک بھرپور جہادی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، یہ بات ہر عاشق رسولﷺ اور محب پاکستان جانتا ہے کہ غزوئہ ہند کے خلاف لڑنے والے لشکر کی قیادت اور خوارج کے خلاف جہاد کی سعادت پاک فوج اور اسکے سپہ سالار جنرل راحیل کے نصیب میں ہے۔ آج کے دور میں پاکستان پر حملے کرنا ،پاک فوج کے خلاف زہر اگلنا اور پاک فوج کے سپہ سالار کے قتل کی سازش کرنا، نہ صرف یہ کہ بدترین گستاخی رسولﷺ ہے بلکہ امت مسلمہ کے خلاف ایک بغاوت اور غداری بھی۔ مشرکوں نے پہلے ہی فرقہ دیوبند میں ایک بہت بڑی تعداد کو اپنے ساتھ ملا کر پاکستان کے خلاف ایک مذہبی اور فرقہ وارانہ جنگ بھڑکا رکھی ہے کہ جس میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی شہید و زخمی ہوچکے ہیں۔ بھارتی ”را“ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے گرفتار ہونے کے بعد اب یہ بات بالکل واضح ہوچکی ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں را کے ایجنٹ تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں میں داخل کیے جاچکے ہیں تاکہ قوم کو فوج کے خلاف بھڑکایا جاسکے، مذہبی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر فسادات کرائے جائیں اور قومیت اور لسانیت کی بنیاد پر پاکستان میں انارکی پھیلائی جاسکے۔
پاکستانی قوم بحیثیت مجموعی اللہ اور اسکے رسولﷺ سے پیار کرنے والی ہے۔ اور اس کی اکثریت اہل سنت و الجماعت کے مسلک سے تعلق رکھتی ہے۔یہ بات ہم بہت پہلے واضح کرچکے تھے کہ اب را اور مشرکوں کی حکمت علمی یہ ہوگی کہ اہل سنت والجماعت اور بریلوی مکتبہ فکر میں اپنے اثاثے پیدا کیے جائیں ، ان کے جذبات کو اشتعال دیا جائے اور عشق رسولﷺ کے جذباتی لگاﺅ کو استعمال کرتے ہوئے پاک فوج اور پاکستان کے خلاف ایک نئی جنگ بھڑکائی جائے۔ اسلام آباد کے دھرنے میں جوکچھ ہورہا ہے اس میں دشمنوں کی یہ سا زشیں واضح نظر آرہی ہیں۔ سٹیج پر بیٹھے شعلہ بیان مقرر کہیں فوج کے خلاف جذباتی ہجوم کو بھڑکارہے ہیں اور کہیں سپہ سالار کو گالیاں دی جارہی ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ ایک مقرر نے سپہ سالار کے اطراف موجود محافظوں کو بھی بھڑکانا شروع کردیا ہے کہ وہ سپہ سالار پر اسی طرح قاتلانہ حملہ کریں کہ جس طرح ممتاز قادری نے کیا تھا۔ یہ اسلام، اللہ کے رسولﷺ، پاکستان اور امت رسولﷺ سے کھلم کھلا غداری اور بغاوت ہے۔ ہم پاکستان سے پیار کرنے والے علمائے حق اور اولیاءسے براہ راست مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ ایسے فسادیوں کو لگام دیں۔ ایسے موقع پر ان کو نہ روکنا اور خاموشی اختیار کرنابذات خود پاکستان اور ملت اسلامیہ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
دوسری جانب ہم پاک فوج سے بھی کہیں گے کہ جس طرح مسلک دیوبند میں موجود خوارج کے خلاف پاک فوج نے بھرپور جنگی کارروائی کا آغاز کیا ہے، اسی طرح ان تمام فتنہ گروں اور خوارج کے خلاف بھی سخت ترین کارروائی کی جائے کہ جو دسرے مسالک کے پردوں میں چھپ کر پاکستان پر وار کرررہے ہیں۔
اس وقت پاکستان حالت جنگ میں ہے اور ہم کسی صورت میں بھی نہ کسی جاہل احمق کو برداشت کریں گے نہ کسی غدار کو اور نہ ہی کسی کھلے دشمن کو۔ اب اللہ کے رسولﷺ کی تلوار ”عضب“ نکالی جاچکی ہے اور ہر کافر، منافق، غدار اور مشرک کو اب اسی سے جواب دیا جائے گا۔ جو اس وقت پاکستان کے ساتھ کھڑا نہ ہوا، نہ اللہ کو اس کی حاجت ہے ،نہ اللہ کے رسولﷺ کو اور نہ ہی پاکستان کے مومنین کو۔
اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہے اور رہے گا۔اللہ ان تمام مجاہدوں کا بھی حامی و ناصر ہو کہ جو آج پاکستان کے دفاع میں کھڑے ہیں۔اللہ ان تمام بدنصیبوں کو غرق کرے کہ جو اپنی زبان سے ،اپنے اعمال سے، یا اپنی تلوار سے پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں۔
لبیک یارسول اللہﷺ
  لبیک غزوئہ ہند

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/969697206418424