Friday 30 June 2017

His one game gave happiness to Muslims from Sirinagar to Medina to UK to Canada to Turkey...it burnt the tails of Mushriks... Allahu Akbar !!


Someone send me this and I wanted to share. It was not a match...It was a utter humiliation of our worst enemy...total izzat to Pak Sarzameen, a sign from Allah that He will help us even today only if we follow His Hukm. This one game gave happiness to Muslims from Sirinagar to Medina to UK to Canada to Turkey...it burnt the tails of Mushriks... Allahu Akbar !!
*جیت*
آج میں ایک افطاری پر مدعو تھا. بس میچ کے ابتدائی بیس اورز دیکھے. بیس اورز کے بعد میں نے صرف پاکستانیوں کو دیکھا. میں نے پل پل بتدریج خوشی سے دمکتے چہرے دیکھے. میں نے بچوں بڑوں بوڑھوں خواتین کو بلاوجہ خوش و مسکراتے دیکھا. میں نے اُن لوگوں کو بھی دلچسپی لیتے دیکھا جو کرکٹ کی ابتدائی ابجد سے بھی واقف نہیں تھے.
واپسی میں میچ مکمل ہوچکا تھا. جیت رقم ہو چکی تھی.
میں نے گلیوں میں سب کو مسکراتے دیکھا. میں نے موٹر سائیکلوں پر جوانوں کو پرچم اٹھائے یہاں وہاں دوڑتے دیکھا.
میں نے ٹریفک جام میں بھی کسی کو پریشان نہ دیکھا. میں نے گاڑیوں کے شیشوں سے اجنبیوں کیلئے لہراتے ہاتھ دیکھے. میں نے ٹریفک و عام پولیس کو بھی سب کو پیار سے ہاتھ ہلاتے دیکھا.
ہاں گھر واپسی تک
میں نے کسی جماعت کا پرچم نہ دیکھا. میں نے بس صرف پاکستانی دیکھے. انکو خوش ہوتے دیکھا. ٹی وی پر ہر طرف خوشیاں دیکھی. فخر دیکھا، طمانیت دیکھی.
کرکٹ کسی قوم کیلئے کھیل ہوگا. لیکن میں نے اپنی قوم کیلئے اسے وقت موجود واحد اتفاق کی زنجیر بنتے دیکھا. سری نگر سے خیبر تک گوادر سے قصور تک کراچی سے وانا تک........
آج سارا صرف پاکستان تھا.
آج سارا پاکستان سرشار تھا.
ہاں ہم جیت گئے. یہی جیت کہلاتی ہے.
اس آخر شب رب العالمین سے دعا ہے کہ یہ قوم بہت دکھ دیکھ چکی. اب اسے کھیل کے علاوہ سیاست سے ریاست تک جیت سے آشنا کردے.
ہمیں ایک کردے.
آمين يارب العالمين

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1345086982212776